مائیکرو سافٹ سے 18 ہزار ملازمتوں کی کٹوتی ہو گی



ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے اپنی 39 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی چھانٹیوں کا اعلان کیا ہے جن کے تحت 18 ہزار ملازمتوں کی کٹوتی کی جائے گی۔
مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ ان 18 ہزار ملازمتوں میں سے 12,500 صرف نوکیا کے موبائل یونٹ سے کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ مائیکروسافٹ نے رواں برس اپریل میں نوکیا کے موبائل فون بنانے والے یونٹ کو 7.44 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ حالیہ کٹوتیوں سے اسے سالانہ 60 کروڑ ڈالر کی بچت ہو گی۔
کمپنی کی جانب سے اعلان کی گئی کٹوتیاں توقعات سے کہیں زیادہ سخت ہیں۔
مائیکروسافٹ کے دنیا بھر 1,27,000 ملازمین ہیں جس میں 3,500 برطانیہ میں ہیں۔
مائیکروسافٹ کےچیف ایگزیکٹو آفیسر ستیہ نڈیلا نے کہا ہے کہ کمپنی اپنی توجہ سافٹ ویئر سے آن لائن سروسز، ایپس اور دیگر ڈیوائسز پر منتقل کرنا چاہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تبدیلی کے یہ فیصلے مشکل لیکن ضروری ہیں۔

Thursday, 17 July 2014
Posted by Iptv World88

Popular Post

Blogger templates

Pages

Total Pageviews

Powered by Blogger.

- Copyright © Fun for Everyone -Metrominimalist- Powered by Blogger - Designed by Johanes Djogan -